کاروار:28/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ریجنل ٹرانسپورٹ آفیس (آرٹی اؤ) دفتر کے ٹائلیٹ بیماریوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ،دفتری عملے اور دفتر آنے والوں کا اپنی ضروریا ت پر اس کااستعمال ناممکن ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت سوچھ بھارت ابھیان کے تحت میدانی رفع حاجت سے نجات کو ترجیح دے رہی ہے۔ اسی مقصد کو لے کر ہر ایک دیہات کے تمام گھروں کو ٹائلیٹ تعمیر کرنےکے لئے الگ سے ایک منصوبہ عمل میں بھی لایا ہے۔ اسی طرح سرکاری دفاتر کو بھی پاک صاف رکھنے کے لئے وقفہ وقفہ سے سرکلر آتے رہتے ہیں لیکن یہاں کی آرٹی اؤ دفتر میں اس کا رتی برابر اثر نظر نہیں آرہاہے جس کا واضح ثبوت یہ تصاویر ہیں جن کو دیکھنے سے ہی الٹی آنا شرو ع ہوجاتی ہے تو اب غور کریں کہ اس کا استعمال کریں بھی توکیسے کریں۔
کاروار کی اس آرٹی اؤ دفتر خاتون ملازمین سمیت کل 30عملہ کام کرتاہے مگر اپنی ڈیوٹی کے دوران ٹائلیٹ کا استعمال کرنا بیماریوں کو دعوت دینے کے برابر ہے مرد و خواتین ملازمین ضروریات سے فراغت کے لئے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اور سواری کی لائسنس ، ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر کئی ضروری کاموں کے لئے روزانہ سیکڑوں لوگ آتے رہتے ہیں۔ ٹائلیٹ کی درگت کو دیکھتے ہوئے عام لوگ دفتر کے پیچھے کی دیوار کو ہی سایہ مان کر ضروریات سے فارغ ہونا عام بات بن گئی ہے۔ اور خستہ ٹائلیٹ سے پھیلنے والی گندی بو سے بیماری کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ دفتری عملہ اور عوام نے ٹائلیٹ کی مرمت کراتے ہوئے بیماریوں سے چھٹکار ا اور ضروریات سے راحت دینے کی افسران سے مانگ کی ہے۔